اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونیوالوں کی امداد کیلئے ویب پورٹل شروع کردیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کیٹگری فور سے فائدہ اٹھانے کیلئے اہل افراد کواحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے 12 ہزار روپے نقد دیئے جائینگے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ ہونیوالی کی امداد وبحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے جبکہ مخیر حضرات کی طرف سے ملنے والی امداد میں حکومت اپنی طرف سے رقوم شامل کرکے عوام کی مدد کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی پروگرام میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے مکمل طور پر نگرانی کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے اور بیروزگار افراد کی کی تصدیق کیلئے بھی وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت