سندھ میں 253 بچے کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے، ترجمان سندھ حکومت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 253 بچے کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے، ترجمان سندھ حکومت
سندھ میں 253 بچے کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئے، ترجمان سندھ حکومت

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں 10 ماہ کی بچی سمیت 253 بچے کورونا وباء سے متاثر ہوگئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب تک سندھ میں 253 ایسے بچے ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا ایک نیا رجحان جس کا دیر میں آغاز ہوا ہے وہ خواتین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ سامنے آرہا ہے اور مجھے یہ بتاتے ہوئے دکھ ہوتا ہے کہ اب خواتین میں اس مرض کی تشخیص زیادہ ہورہی ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو خواتین کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی تعداد میں 26 فیصد خواتین ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچوں اور خواتین سے متعلق تفصیلات شیئر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ مرض میرے اور آپ کے گھر میں آگیا ہے کیونکہ ہم احتیاط نہیں کر رہے اس کی وجہ سے ہمارے گھر والے، بچے، مائیں، بہن، بیٹیاں متاثر ہورہی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آپ نے ہمارا بڑا ساتھ دیا ہے، گزشتہ 60 روز بہت مشکل اور تکلیف دہ تھے لیکن آپ کی مدد کی وجہ سے سندھ حکومت اپنی کاوشوں میں بڑی حد تک کامیاب ہوئی اور ابھی بھی اس وباء کیخلاف بر سر پیکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اعداد و شمار کے بارے میں سوچیں، یہ گھر آپ کا یا میرا بھی ہوسکتا ہے۔عوام سے درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ خود کو آئیسولیٹ کریں اور سماجی فاصلہ یقینی بنائیں تاکہ یہ مرض آپ اپنے گھروں میں نہ لے کر جائیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر آپ احتیاط کریں گے تو یہ نہ صرف آپ بلکہ آپ کے گھر والوں، بچوں اور بڑوں سمیت سب کے لئے بہتر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا ساتھ دیں اور کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کیلئے ایک دوسرے کی مدد کریں۔

Related Posts