بلاول اور ہمنواؤں کی موسیقی وفاق سے مزید پیسے ہتھیانے کا منصوبہ ہے، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول اور ہمنواؤں کی موسیقی وفاق سے مزید پیسے ہتھیانے کا منصوبہ ہے، علی زیدی
بلاول اور ہمنواؤں کی موسیقی وفاق سے مزید پیسے ہتھیانے کا منصوبہ ہے، علی زیدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے بلاول اور ہمنواؤں کے بیانات کو ”بیہودہ فنکاروں کا تماشہ” قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ بلاول اور ہمنواؤں کی کل سے جاری موسیقی اپنی چوری کیلئے وفاقی حکومت سے مزید پیسے ہتھیانے کا سوچا سمجھا منصوبہ دکھائی دیتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ عقل کے اندھوں کو کیا دکھائی نہیں دیتا کہ وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت تقسیم کئے جانے والے سرمائے کا بیشتر حصہ سندھ کے غریبوں کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا انہیں دکھائی نہیں دیتا کہ وزیراعظم نے سندھ کے عوام کے سر پر ہاتھ رکھ کر ثابت کیا ہے کہ وہ مساوات اور عدم تفریق پر یقین رکھتے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ شاید اس عظیم ملک کے چوری کردہ پیسے سے دونوں باپ بیٹا ہمنواؤں کا یہ ٹولہ پالتے ہیں اور یہ گروہ انکا دم بھرتا ہے۔ جمہوریت کے یہ نام نہاد چیمپئن اٹھارویں ترمیم پر دیانتدارانہ بحث و گفتگو سے کیوں گھبراتے ہیں۔

آئین کی مختلف شقوں پر وزیراعظم سمیت دوسروں کو چیلنج کرتے وقت اس گروہ کو شرم آنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ آئندہ جب بھوک کے ستائے عوام تم سے روٹی مانگیں تو کہنا کہ ہمیں آئین یاد ہے اور ہم نے تمہیں اٹھارویں ترمیم دی۔چنانچہ عوام اٹھارہویں ترمیم سے ہی اپنے پیٹوں کی آگ بھجائیں۔

Related Posts