راولپنڈی:بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام شہریوں کو بار بار نشانہ بنایا گیا جس کے مطابق ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور منہ توڑ جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر اورسنکھ سیکٹروں پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے دوران بھارتی فوج نے خود کار ہتھیاروں، راکٹس، آرٹلری اور ہیوی مارٹرز کا اندھا دھند استعمال کیا۔
بھارتی اشتعال انگیزی سے خواجہ بانڈی گاوں خاتون شدید زخمی ہوگئی، آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو موثر جواب دیا گیا جس کے مطابق بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔