راس ٹیلر کو نیوزی لینڈ میں کرکٹ کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ross Taylor awarded New Zealand’s highest cricket honour

آکلینڈ : تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کوتیسری بار نیوزی لینڈ کے سب سے کرکٹنگ اعزاز سے نواز دیا گیا، کیوی بلے باز نے آئندہ ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کیلئے خدمات کا اعادہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ورچوئل تقریب میں 36 سالہ کھلاڑی کو سر رچرڈ ہیڈلی میڈل سے نوازا گیا۔ ٹم ساؤتھی کو سالانہ کرکٹ ایوارڈز میں سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

راس ٹیلر گذشتہ جولائی میں لگاتار دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کااہم حصہ تھے۔

پچھلے 12 مہینوں میں وہ نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹیسٹ اسکورر بھی بن گئے اور تینوں فارمیٹ میں 100 بین الاقوامی میچ کھیلنے والے پہلے کرکٹر کے طور پر ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

ورلڈ کپ کے فائنلز میں مسلسل شکست کے بعد راس ٹیلر آئندہ کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔

راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ عمر کے اس حصے میں  بھی رنز بنانے کی بھوک کم نہیں ہوئی اور آئندہ ورلڈ کپ کیلئے خود کو تیار کررہا ہوں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ گراؤنڈز، ساتھی کرکٹرز اور ٹریننگ سیشن کومس کر رہی ہوں، ندا ڈار

ان کا کہنا ہے کہ جب تک فٹ اور نمائندگی کے قابل ہوں تب تک ٹیم کیلئے کھیلتا رہوں گا اور آئندہ ورلڈ کپ کے بعد دیکھوں گا کہ آگے کیریئر کو جاری رکھنا ہے یا ریٹائرمنٹ لینی ہے۔

Related Posts