لاہور:مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد اور پارٹی کے قائد نواز شریف کا علاج جاری ہے، ان کی کورونا کے باعث سرجری ملتوی ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارف کی جانب سے نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائی رسک مریض ہیں اس لیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے،ان کا علاج جاری ہے، آپ سب رمضان کریم کی خصوصی دعاوں میں انکو یاد رکھیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہمارا مزدور طبقہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں جب اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے تو نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے۔