راولپنڈی: وہاڑی میں ظالموں نے ظلم کی داستان رقم کرتے ہوئے غریب بوڑھی بیوہ خاتون کے کھیتوں میں ٹریکٹر چلا کر کھڑی فصل کو تباہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں یہ شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے، علاقے کے بااثر جاگیرداروں نے غریب بیوہ بوڑھی عورت کی کھڑی فصلوں پر ٹریکٹر چلا کر فصل کو تباہ کر دیا ہے۔
بوڑھی بیوہ عورت دہائیاں دیتی رہی،واسطے دیتی رہی مگر ان ظالموں نے ایک نہ سنی، یہ بوڑھی بیوہ عورت اس دنیا میں تنہا ہے، نہ ہی اس کا شوہرہے، نہ ہی اولاد ہے، نہ ہی کوئی کمانے والا ہے اور نہ ہی کوئی اس کی دیکھ بھال کرنے والا ہے۔ صرف زمین کا یہ ٹکڑا ہے جو اس کے زندہ رہنے کا واحد ذریعہ ہے لیکن بااثر جاگیرداروں ظالموں نے چھین لیا۔
ان ہوس کے بھوکے لالچی بھڑیوں کو پتہ ہے کہ اس غریب عورت کا کوئی بھی اس دنیا میں والی وارث نہیں اس لیے اس بیوہ کی زمین پر کھڑی فصل پر ٹریکٹر چلا کر اس کو تباہ کیاپھر اس کی زمین پر قبضہ کرلیا، جبکہ یہ درندے جانتے ہیں کہ یہ بوڑھی بیوہ عورت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی کیونکہ اس کا نہ ہی شوہر ہے نہ ہی بیٹا اور نہ ہی آگے پیچھے ہم سے کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ ہی یہ بوڑھی عورت ہم پر کوئی کیس کرسکتی ہے۔
با اثر افراد جانتے ہیں کہ یہ بوڑھی بیوہ عورت عدالتوں کے چکر نہیں کاٹ سکے گی اور نہ ہی ہم سے بدلہ لینے کی طاقت رکھتی ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بااثر جاگیردار بہت ظالم لوگ ہیں اور ہر کوئی ان کے ظلم و ستم سے تنگ ہے۔
اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ ان ظالموں کے ظلم سے اس بوڑھی بیوہ خاتون کو بچایا جائے اور اس بیوہ عورت کی زمین ان بااثر جاگیرداروں سے واگزار کراکے اس کو واپس دلائی جائے، تاکہ وہ آخری زندگی میں سکون کا سانس لے سکے۔