اپنی بات پر قائم ہوں، تفضل رضوی کو جواب ضرور دونگا، شعیب اختر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shoaib Akhtar shares his legacy with Pak national team emerging bowlers

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے قانونی نوٹس کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

سابق اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مجھے پی سی بی کے لیگل ایڈوائز تفضل رضوی کی طرف سے 10 کروڑہرجانے کا نوٹس مل گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں تفضل رضوی کی نااہلی اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے حوالے سے اپنی بات پر قائم ہوں اور اپنے وکیل کے توسط سے نوٹس کا جواب دوں گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی ڈسپلنری پینل 27 اپریل کو نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 سال کیلئے پابندی عائد کردی تھی۔

عمر اکمل پر پابندی کے بعد اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر پر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں اورتفضل رضوی ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر مخالفت کے باوجود مستحقین کی امداد کیلئے پاک بھارت میچز کی تجویز پر قائم

شعیب اختر کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید مایوس کا اظہار کیا تھا جبکہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق کرکٹر کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا ہے۔

Related Posts