اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران قوم کے نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وطنِ عزیز کے نوجوان طبقے کو چاہئے کہ کتاب پڑھنے پر توجہ دے۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک کتاب کا ٹائٹل بھی شیئر کیا جس کا عنوان ”لوسٹ اسلامک ہسٹری“ (کھوئی ہوئی اسلامی تاریخ) ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ فراس الخطیب کی تحریر کردہ یہ کتاب اسلام کی تاریخ پر ایک بہترین اور مختصر تجزیہ ہے جو اسلامی تہذیب پر روشنی ڈالتی ہے۔
کتاب کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامی تاریخ کی اس کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمان دنیا کی عظیم ترین قوم کیسے بنے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لازوال اور سنہری دور سے لے کر آج کے دور تک کتاب میں مواد موجود ہے جس سے مسلم قوم کے زوال کے اسباب بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں۔
A great read for our youth during lockdown days. An excellent brief history of the driving force that made Islamic civilisation the greatest of its time and then the factors behind its decline. pic.twitter.com/XdTSLFmIjj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2020