اسلام آباد پولیس نے بچی کو اغوا کرنے والا ملزم 8 گھنٹے میں گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس نے بچی کو اغوا کرنے والا ملزم 8 گھنٹے میں گرفتار کر لیا
اسلام آباد پولیس نے بچی کو اغوا کرنے والا ملزم 8 گھنٹے میں گرفتار کر لیا

اسلام آباد پولیس نے 5 سالہ بچی کو تاوان کیلئے اغواء کرنے والے ملزم کو جدید ذرائع استعمال کرکے 8 گھنٹے میں گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ شہرِ اقتدار کے علاقے تھانہ گولڑہ کی حدود میں پیش آیا جہاں 5 سالہ بچی کی والدہ صبیحہ خانم نے پولیس کو بتایا کہ میری بچی گھر سے غائب ہے جسے اغوا کر لیا گیا ہے،   جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد بچی کی تلاش شروع کردی۔

بچی کو اغواء کرنے والے ملزم نے بچی کی رہائی کے بدلے والدین سے 3 لاکھ روپے تاوان طلب کیا جس پر بچی کی والدہ نے پولیس سے درخواست کی کہ بچی کو بازیاب کروانے میں میری مدد کی جائے۔ پولیس نے ملزم تک پہنچنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

پولیس نے 8 گھنٹے کے اندر مقدس نامی 5 سالہ بچی کو ملزم سے بازیاب کروا لیا۔ بچی کوا اس کی والدہ کے حوالے کردیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

Related Posts