اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سخت کام کرنے والے مزدور ہمیشہ سے میرے لیے قابلِ احترام رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں قومی کھلاڑی اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے پاکستانی سمیت دنیا بھر کی ہر قوم کو عالمی یومِ مزدور کی مبارکباد دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے تمام لوگوں کو لیبر ڈے کی مبارکباد دیتا ہوں۔ مزدور جو سخت محنت کرتے ہیں اور جان لگا کر کام کرتے ہیں، انتہائی قابلِ تعریف ہیں۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ایسے تمام لوگوں کو میں ہمیشہ سلام کرتا ہوں جو اتنا سخت کام کرتے ہیں کہ میں اس کے بارے میں تصور بھی نہیں کرسکتا۔ ایسے ہی لوگوں کی محنت قابلِ تعریف ہے۔ یومِ مزدور آپ سب کو مبارک ہو۔
Happy labour day to all in Pakistan, and around the World. The effort and work you put in is appreciated and I always tip my hat to those people who work harder than I can ever imagine! #LabourDay
— Wahab Riaz (@WahabViki) May 1, 2020
یاد رہے کہ عالمی یومِ مزدور پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے جس کیلئے آج وطنِ عزیز سمیت مختلف ممالک میں تقاریب منعقد ہوں گی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدور رہنما جلسے جلوسوں کا اہتمام کریں گے جہاں یومِ مئی کے موقعے پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور مزدوروں کے حقوق پر آگہی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں عالمی یومِ مزدورر آج منایا جارہا ہے