عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد، قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد، قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔ایم ایم نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پاکستان میں مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بڑی خوشخبری کا سبب بنی ہے۔

حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے، وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری بھجوادی گئی تھی،جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی

اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 روپے 94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Related Posts