سینیٹر فیصل جاوید کی 18 ریں ترمیم پر نظرثانی کے فیصلے کی حمایت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senator Faisal Javed COMMENT TO REVIEW 18TH AMENDMENT

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی 18ویں ترمیم پر نظر ثانی کے فیصلے کی حمایت کردی۔

اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر بات چیت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ،اٹھارویں ترمیم پر پرُجوش تقریریں کرنے سے پہلے اس کو پڑھ لیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہوگا کہ اٹھارویں ترمیم کے آنے کے بعد اب تک ملک کو کیا فائدہ ہوا ،جائزہ لینا ہوگا کہ اس ترمیم سے تمام صوبوں کو کیا فائدہ ہوا گذشتہ دس سالوں میں صوبوں اور وفاق میں کیا آنکھ مچولی چلتی رہی ۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داری اور کارکردگی کا تعین کہاں ہے ،صوبوں اور وفاق کے درمیان بلیم گیم تو نظر آتا رہا مگر عوام کہیں نظر نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: 18 ویں ترمیم سندھ اورعوام کی بربادی ہے، خرم شیر زمان

تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اٹھارویں ترمیم پر بحث کرنی چاہیے اور عوام کے مفاد کے لئے بہترین فیصلے کرنے ہونگے ۔

بحث اور اتفاق رائے جمہوریت کا حسن ہے عوام کے مفاد کے لئے کسی بھی چیز پر غور کرنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ اپوزیشن تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے اگر اٹھارویں ترمیم میں کچھ سقم ہیں تو ان پرضرور بات ہونی چاہیے۔

Related Posts