انتظامی نااہلی، شکایات کا انبار،کوآپریٹیو سوسائٹیز کے ممبران کا مستقبل داؤ پر لگا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CDA plans to Auction for hundreds of plots in Islamabad

اسلام آباد : سٹیزن پورٹل پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے زیرانتظام کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق آنے والی سیکڑوں شکایات اور ان پر غیر موثر کارروائی اور جوابدہی میں ناکامی کے باعث سوسائٹیز کے ہزاروں ممبران کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے ۔

جہاں ایک سٹیزن پورٹل پر کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ سے متعلق شکایت کی بھرمار ہے اور ریلیف حاصل کرنے والوں کی تعداد بہت ہی کم ہے، عمومی مسائل کا حل تو ممکن ہے جب کہ تکنیکی نوعیت کے مسائل پر گول مول جواب سے خانہ پوری کی جا رہی ہے جس کی بنیادی وجہ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کا غیر موثر کردار ہے۔

اگر کوآپریٹو عملہ بر وقت مؤثر اقدامات کو یقینی بنائے تو صفرفیصدشکایات کا ازالہ ممکن ہے ، دوسری جانب کوآپریٹو عملے کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لینڈ مافیا کے کرداروں کے ساتھ ملی بھگت کے باعث بھی انتظامی عہدیدار اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں جن کے کیسز مختلف عدالتوں اور تحقیقاتی اداروں میں انکوائریاں چل رہی ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ایک شکایت پلاٹ کی الاٹمنٹ کے حوالے سے آتی ہے تو کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے جواب پر انحصار کرتا ہے ،اس صورتحال میں یہ پہلو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ادارے کے کن کن افسران و اہلکار کی غفلت کے باعث شکایت کنندہ کو ریلیف نہیں ملتا۔

دوسری جانب انتظامیہ بھی تواتر کے ساتھ ایک ہی نوعیت کی شکایات پر کوئی موثر لائحہ عمل بنانے میں ناکام ہیں ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو دیکھنا ہوگا کہ دیگر ذرائع سے آنے والی شہریوں کی شکایات کے حوالے سے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ادارے میں اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے جن کا ڈپٹی کمشنر اور چیف کمشنر اسلام آباد پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔

کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ممبران اور شکایت کنندگان سٹیزن پورٹل سے ملنے والے فیڈبیک سے سخت مایوس ہیں ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ضلعی انتظامیہ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ شکایات کے حوالے سے چھان بین کریں اور موثر شکایات کا بر وقت ازالہ نہ کرنے والے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے کرداروں کے احتساب پر غور کرے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کو امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ سیٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کو کیسے ہینڈل کر رہا ہے اور اس پر افسران بالا کو غلط بریف کرتے ہوئے لینڈ مافیا کے ساتھ سہولت کاری نبھائی اور حقائق کو چھپایا اور اور کون لوگ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کے فیصلوں پر اثر انداز ہورہے ہیں اس حوالے سے اطلاعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

Related Posts