اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ امریکی کمیشن کی رپورٹ انتہا پسند نریندر مودی حکومت اور دقیانوس بھارت کو بے نقاب کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کےجمہوری اور سیکولر چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ امریکی رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے جبکہ نریندر مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے۔
عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمشن کی رپورٹ نے بھارت کےجمہوری اور سیکولر چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے۔نریندر مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے.
1/1— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) April 30, 2020
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہاہے۔دنیا بھر میں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھی جا رہی ہے۔
وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق روندے جارہے ہیں۔بھارت میں ہندتوا سوچ کا راج اور اکیسویں صدی کی نازی تنظیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔
عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہاہے۔دنیا بھر میں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھی جا رہی ہے۔بھارت میں اقلیتوں کے حقوق روندے جارہے ہیں۔بھارت میں ہندتوا سوچ کا راج اور اکیسویں صدی کی نازی تنظیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔
1/2— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) April 30, 2020
شبلی فراز نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے گرد گھیرا ہر روز مزید تنگ ہورہا ہے۔ ایک طرف جموں و کشمیر میں انہیں کرفیو کے جبر کا سامنا ہے تو دوسری جانب متنازعہ شہریت بل کے ذریعے ان کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی ہے۔
کورونا وائرس کو مسلمانوں سے منسوب کرنے کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کورونا کو مسلم وائرس قرار دینا بیمار بھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے۔
مسلمانوں کے گرد گھیرا ہر روز مزید تنگ ہورہا ہے۔ ایک طرف جموں و کشمیر میں انہیں کرفیو کے جبر کا سامنا ہے تو دوسری جانب متنازعہ شہریت بل کے ذریعے ان کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی ہے۔کرونا کو مسلم وائرس قرار دینا بیمار بھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے۔
1/3— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) April 30, 2020