وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں کامز ٹیک ہیڈ کوارٹر کا دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں کامز ٹیک ہیڈ کوارٹر کا دورہ آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں کامز ٹیک ہیڈ کوارٹر کا دورہ آج کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج شہرِ  اقتدار میں واقع کامز ٹیک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے جہاں انہیں طبی سازوسامان کی نمائش کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ وزیرِ اعظم آفس کے پیغام کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے پاکستان میں تیار کردہ طبی سازوسامان کا معائنہ کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام طبی سازوسامان کی پاکستان میں تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کریں گے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کامز ٹیک ہیڈ کوارٹر میں وزیرِ اعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ دی جائے گی۔

کامز ٹیک ہیڈ کوارٹرز میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سینی ٹائزرز، حفاظتی لباس، وینٹی لیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس اور ماسکس وغیرہ تیار ہوتے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان تمام طبی سازوسامان کی تیاری کا جائزہ لیں گے۔ 

 

 

 

Related Posts