عدالت نے جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کا 12 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔
میر شکیل الرحمن کیس کی سماعت آج احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی جہاں میر شکیل الرحمان کے خلاف نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز مقدمے کی سماعت کیلئے پیش ہوئے۔
نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے معزز عدالت کی خدمت میں جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا اور بتایا کہ وہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
احتساب عدالت کے جج نے نیب پراسیکیوٹر کو حکم دیا کہ میر شکیل الرحمان کو پیش کیا جائےتاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ طبی وجوہات کے باعث میر شکیل الرحمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ اس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرلی۔
معزز جج نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مقررہ تاریخ تک میر شکیل الرحمان کی عدالت میں حاضری کو یقینی بنایا جائے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔