گورنر سندھ عمران اسماعیل میرے دوست اور زبردست سیاسی رہنما ہیں۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ عمران اسماعیل میرے دوست اور زبردست سیاسی رہنما ہیں۔فواد چوہدری
گورنر سندھ عمران اسماعیل میرے دوست اور زبردست سیاسی رہنما ہیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر عمران اسماعیل نہ صرف ہمارے دوست بلکہ ایک زبردست سیاسی رہنما ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میرے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل نہ صرف دوست بلکہ استاد اور بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے جسم میں کورونا وائرس پایا گیا۔ ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر پر مجھے بے حد افسوس ہوا ہے۔

پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ من حیث القوم ہم پر رحم و کرم فرمائے۔ 

Related Posts