پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اپنے منہ سے نکالے ہوئے ہر لفظ پر ہم اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ جب تک اللہ سے جوابدہی کا احساس نہ ہو، انسان بولنے سے پہلے سوچتا نہیں۔ میں بولنے میں منہ پھٹ تھا لیکن اللہ کی قربت نے مجھے احساس دلایا کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہئے۔
پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ خدا سے قریب ہونے پر زبان کی ساری تلخیاں غائب ہو گئی ہیں۔ اب میں اس کے خوف سے کانپتے ہوئے عوام الناس کے سامنے کچھ بھی کہنے سے قبل لاکھوں بار سوچتا ہوں۔ کوئی بھی لفظ لکھنے سے قبل ہزاروں بار سوچنا پڑتا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اب مجھے علم ہوگیا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو تمام بادشاہوں کا بادشاہ ہے اور جو میرا خالق، خدا اور مالکِ کائنات ہے، اس کی بارگاہ میں مجھے اپنے ہر لفظ کیلئے جواب دینا پڑے گا۔ اس لیے میں محتاط ہوگیا ہوں۔
I use to be very outspoken, very loud. As i get close to Allah, all of that has vanished. Now I tremble & think a million times before i say something publicly for every word i write, i know ill be held accountable by the king of all kings, my creator, my God, my Allah.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) April 28, 2020