پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 301 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 292 ہو گئی
پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 292 ہو گئی

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک میں وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 301 ہو گئی ہے۔ 

 اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 751نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 57ہزار223 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد6 ہزار417ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے5 ہزار640، سندھ میں 4 ہزار 956، خیبرپختونخواہ میں 1 ہزار984، بلوچستان میں853، آزاد کشمیر میں65، گلگت بلتستان میں320جبکہ اسلام آباد میں 261کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 10ہزار 545فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3ہزار 233افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اورپنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں104افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 91افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ  میں کورونا وائرس کے باعث85، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 4 جبکہ بلوچستان میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں30لاکھ 64ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ11 ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 30لاکھ64ہزار830افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ11ہزار609) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 11 ہزار افراد ہلاک

Related Posts