مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کی رقم کا اعلان کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کی رقم کا اعلان کر دیا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کی رقم کا اعلان کر دیا

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے صدقہ، فطرہ اور فدیہ کی رقم کا اعلان کردیا ہے، مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا دو کلو گرام 125روپے فی کس ہے، گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے۔

جو کے نصاب سے فطرہ 320روپے،کھجور کے نصاب سے 1600روپے، کشمش کے نصاب سے 1920روپے اور پنیر کے نصاب سے3540روپے بنتا ہے،اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ ادا کریں،مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے، وہ تیس روزوں کا فدیہ بالترتیب: چکی کا آٹا:3750روپے، جو 9,600روپے، کھجور 48,000روپے، کشمش  57,600روپے اور پنیر 1,06,200روپے اداکریں۔

جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازاہے، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ، فدیہ اور کفارات اداکریں تاکہ نعمتِ مال کا تشکُّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں۔

مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہم نے چکی کے آٹے کی قیمت معلوم کرکے فطرہ/فدیہ بتایاہے کہ اللہ کی راہ میں عمدہ چیز دینی چاہیے،جو لوگ اس قیمت کبا آٹا استعمال کرتے ہیں، وہ اس حساب سے دو کلو کی قیمت دیدیں۔اس سال زکوٰہ کا نصاب46,329روپے ہے۔

Related Posts