لاہور:معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ار دو زبان کے الفاظ سے آگاہی اور تلفظ کی درستگی کے لئے اردو کی کتابوں کا مطالعہ کرنے کے ساتھ اردو کے اساتذہ سے بھی رہنمائی لی ہے۔
ایک انٹر ویو میں جگن کاظم نے کہا کہ اردو زبان میں مختلف زبانوں کے الفاظ شامل ہیں اور اس کیلئے میں نے اسے درست طریقے سے سیکھنے کیلئے مختلف کتب کے ساتھ اردو کے اساتذہ سے بھی باقاعدہ رہنمائی حاصل کی ہے۔
اوراب میری اردو پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہے۔ ہم عام طور پر بولتے ہوئے تلفظ کی ادائیگی میں غلطیاں کرتے ہیں اور اصلاح کا بہتر ین طریقہ یہی ہے کہ کتاب کا مطالعہ کیا جائے یا کسی استاد سے رہنمائی لی جائے۔
میرے شعبے میں اردوزبان پر دستر س بڑی معاون ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری اردو زبان پہلے سے اب کافی زیادہ بہتر ہوچکی ہے۔