ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہورہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہورہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہورہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راوالپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخارنے کہا ہے کہ ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہواہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہیوی آرٹلری کااستعمال کیاہے۔

میجرجنرل بابر افتخارنے کہا کہ بھارتی فوج اورسیاسی قیادت کی سیفرانائزیشن افسوسناک ہے،یہ سوچ موجودہ حالات میں دنیاکیلیے نقصان دہ ہے۔

میڈیاکے ذریعے جھوٹے اورمضحکہ خیزپروپیگنڈے کی بھی ناکام کوشش کی گئی،وباکواسلام اورمسلمانوں سے جوڑنے کی بھارتی کوشش بری طرح ناکام ہوئی۔

میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ کوروناایک عالمی وباہے جس سے تمام دُنیامتاثرہوئی ہے،کوئی بھی وبارنگ،نسل،قومیت یامذہب سے مُبراہوتی ہے،دنیاکوروناوائرس کے خلاف متحد ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہندوستان ہندوتوااورسیفران دہشتگردی کوفروغ دے رہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں نفرت کی لگائی بھارتی آگ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔

Related Posts