شازیہ مری کا پیپلز پارٹی کے نظریاتی رہنما ایاز سومرو کو شاندار خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے پارٹی کے نظریاتی رہنما ایاز سومرو کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ایاز سومرو پی پی پی کے نظریاتی کارکن تھے جنہوں نے جمہوریت کا قیام عمل میں لانے کے لیے شدید جدوجہد کی۔

پیغام میں شازیہ مری نے کہا کہ جمہوریت کے لیے جنگ کے دوران انہوں نے کبھی اپنے یقین اور قیادت پر غیر متزلزل اعتماد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جبکہ انہوں نے جنرل ضیاء الحق کے سیاہ دور میں جیل میں قید و صعوبت سہی۔

رکنِ قومی اسمبلی شازیہ ماری نے کہا کہ جنرل ضیاء کے بعد جنرل مشرف کی آمریت آئی جس کے خلاف ایاز سومرو نے بے مثال جنگ لڑی جبکہ وہ صوبائی و قومی اسمبلیوں میں میرے ہمراہ رہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ایاز سومرو ایڈووکیٹ ایک انتہائی منکسر المزاج شخص تھے جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوریت کا ہر دور میں ساتھ دیا۔ ان کی خدمات بھلائی نہیں جاسکتیں۔ 

Related Posts