کراچی : وفاق سے سندھ آنیوالے گریڈ 21 کے افسر علم الدین بلو کو چیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
علم الدین بلو پہلے بھی چیئرمین اینٹی کرپشن کے عہدے پر 2018میں تعینات تھے تاہم گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دینے کے بعد ان کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی تھیں۔
وفاق نے علم الدین بلو کودوبارہ سندھ حکومت میں بھیج دیا ہے،وفاقی حکومت کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن نمبر No. pf(499)/e-5(PAS)جاری کیا تھا اور جس میں انکی خدمات دوبارہ سندھ حکومت کے حوالے 20 اپریل کو کر دی گئی تھیں۔
چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے 27 اپریل کو انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نمبر NO:SOI(SGA&CD)-3/17/1992جاری کیا جس میں علم الدین بلو کو چیئر مین اینٹی کرپشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: علم الدین بلو کی خدمات دوبارہ سندھ حکومت کے حوالے، نوٹیفکیشن جاری