سعودی عرب کا چین سے 9 ملین کورونا ٹیسٹ کٹس کی خریداری کا معاہدہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saudi Arabia to buy 9 million COVID-19 tests from China

ریاض: سعودی عرب نے نو ملین کورونا ٹیسٹ کٹس اور طبی سامان کی خریداری کے لئے چین کے ساتھ 995 ملین ریال مالیت کا معاہدہ کیا ہے۔

نو ملین کوروناٹیسٹ کٹس اور ضروری آلات اور سامان کی فراہمی اورمعاہدے میں 500 تکنیکی ماہرین اور معالجین کی فراہمی بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ہونیوالے اس معاہدے پر سعودی عرب اور چین کے بی جی آئی گروپ کی نیشنل یونیفائیڈ پروکیورمنٹ کمپنی (نیپکو) کے حکام نے دستخط کیے ۔

معاہدے میں سعودی عرب میں چھ بڑے پیمانے پر لیبارٹریوں کی تعمیر اورایک موبائل لیبارٹری بھی شامل ہے جس میں روزانہ دس ہزار ٹیسٹ کی گنجائش موجود ہوگی ۔

چینی گروپ سعودی عرب کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ آٹھ ماہ تک ٹیسٹوں کے معیار کی توثیق کو یقینی بنائے گا۔

معاہدے میں کورونا کے کیسزکی تشخیص کرنے کے لئے روزانہ 50000 ٹیسٹ کروانا اور جامع معاشرتی معائنے کا انعقاد بھی شامل ہے۔

سعودی مذاکرات کاراور خریداری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ الربیح نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے کیسز کی تشخیص اور علاج کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کو شکست دیکر معمول پرلوٹ آئے

سعودی عرب میں اتوار کے روز کورونا کے 122 نئے کیس درج ہوئے ، جس کے بعد ملک میںکیسز کی تعداد 17522 اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 139 ہوگئی ہے۔

Related Posts