برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کو شکست دیکر معمول پرلوٹ آئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انکوائری کمیشن میں اسلام مخالف بیان پربرطانوی وزیراعظم نے معافی مانگ لی
انکوائری کمیشن میں اسلام مخالف بیان پربرطانوی وزیراعظم نے معافی مانگ لی

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا وائرس کے باعث  اسپتال سے ڈسچارج ہوکرتین ہفتوں کے بعد پیر کے روز معمول پرواپس لوٹ آئے ہیں۔

بورس جانسن کورونا وائرس کا شکار ہونے والے انتہائی شخصیات میں سے ایک ہیں، اتوار کی شام کو 10 ڈاوننگ اسٹریٹ واپس آئے اور پیر کی صبح کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سیکریٹری خارجہ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی واپسی حکومت کے لئے حوصلہ افزاء ثابت ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم دفتر جانے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بورس جانسن کو کوروناوائرس میں مبتلا ہونے پر5 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھاجہاں ان کی حالت مزید خراب ہوگئی تھی اور بعد ازاں انتہائی نگہداشت وارڈمیں داخل کرایا گیا۔

انہیں 12 اپریل کو اسپتال سے چھٹی دی گئی تھی ،برطانوی وزیراعظم کو پچھلے ماہ کے آخر میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ابتدائی طور پر وہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہی قیام پذیر رہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 52 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 732 ہلاک

وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد آج سے معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرینگے اور ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔

Related Posts