اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے سیفرون و انسدادِ منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی ملک کے لیے خدمات اور قربانیاں اہم ہیں جن کا قوم اعتراف کرتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ مولانا طارق جمیل دینِ اسلام کا وہ فرزند ہے جس کی خدمات اور قربانیوں کا پوری قوم اعتراف کرتی ہے جبکہ ان جیسے عالمِ دین کو وزیرِ اعظم کے بغض میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے بغض میں ایک عالمِ دین کو ہدفِ تنقید بنانا شرمناک اقدام ہے جبکہ مولانا طارق جمیل اسلام کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ حق، سچ اور معافی کی تعلیم دی ہے۔
مولانا طارق جمیل دین اسلام کا وہ فرزند ہے جس کی خدمات اور قربانیوں کا پوری قوم اعتراف کرتی ہے. ان جیسے عالم دین کو وزیراعظم عمران خان کے بغض میں ہدف تنقید بنانا شرمناک اقدام ہے. مولانا صاحب اسلام کا اثاثہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق سچ اور معافی کی تعلیم دی ہے،@ImranKhanPTI
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) April 26, 2020