دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے29 لاکھ 94 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 6 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے29 لاکھ 94ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 6 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے29 لاکھ 94ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 6 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں29لاکھ 94ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ6 ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 29لاکھ94ہزار958افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ6ہزار997) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 57 ہزار 607فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ18 لاکھ 51ہزار 435افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے8لاکھ78 ہزار923افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ کے بعد ترکی، ایران، چین، روس اور برازیل  سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 13 ہزار 328 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 277 ہو گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ پنجاب کو متاثر کیا جبکہ وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ 

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 277 افراد جاں بحق 

Related Posts