ملک بھرمیں کورونا کے باعث 277افراد جاں بحق،متاثرہ افراد کی تعداد13328 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھرمیں کورونا کے باعث 277افراد جاں بحق،متاثرہ افراد کی تعداد13328 ہوگئی
ملک بھرمیں کورونا کے باعث 277افراد جاں بحق،متاثرہ افراد کی تعداد13328 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب277 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تعداد13328 ہوگئی،86 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،اب تک 2936 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، کورونا کے سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد صوبہ پنجاب میں سامنے آئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائر س کے 4615مریض ہیں۔پنجاب میں 5446، خیبرپختونخوا1864، بلوچستان 781 اورگلگت بلتستان میں 318 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔اسلام آباد 245 اور آزاد کشمیر میں 59 مریض ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2936 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کو سخت احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی جانب ابھی تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ کچھ کاروبار جزوی طور پر کھولا جارہا ہے۔

Related Posts