میئر کراچی کے خلاف نعرے لگانے پرتین فائر فائٹرز معطل کردیئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میئر کراچی کے خلاف نعرے لگانے پرتین فائر فائٹرز معطل کردیئے گئے
میئر کراچی کے خلاف نعرے لگانے پرتین فائر فائٹرز معطل کردیئے گئے

کراچی:میئر کراچی کے خلاف نعرے کیوں لگائے گزشتہ روز احتجاج کرنے والے تین فائر فائٹرز معطل کردیئے گئے۔ اپنے واجبات کے حصول کیلئے احتجاج“جرم”بنادیا گیا ہے۔

فائر فائیٹرز کا موقف ہے کہ ہم نے 19 ماہ کا فائر رسک الاونس مانگتے ہوئے اگر الاونس نہ دینے پر میئر کے خلاف نعرے لگائے تھے تو یہ فطری رد عمل تھا تاہم کے ایم سی کے اعلء افسران نے افضل کو ایک نئے معاملے پر ارشد اور شاہد قادری کو ایک پرانی انکوائری کی آڑ میں معطل کیا گیا۔

حکام کے ایم سی کا موقف ہے کہ انہیں انکوائری کے باعث معطل کیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ معطلی اتنی ضروری تھی تو اس وقت کیوں معطل نہیں کیا جب انکوائری شروع ہوئی تھی۔

ادھر فائر فائٹرز ایکشن کیمٹی نے دھمکی دی ہے کہ معطل فائر فائیٹرز کی بحالی نہ کی گئی تو میئر آفس کا گھیراؤ کرینگے۔ اور دفاتر بھی بند کر سکت ہیں۔

Related Posts