سابق معروف کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاوید میانداد نے اپنے عہد کے خطرناک بولرز کے نام بتا دئیے
جاوید میانداد نے اپنے عہد کے خطرناک بولرز کے نام بتا دئیے

لاہور:پاکستان کا فخر اور مایہ ناز بلے باز سابق کپتان جاوید میانداد اور عظیم بالر وسیم اکرم سمیت ماضی کے عظیم کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے،آن لائن سیشنز کے دوران سابق کرکٹرز محدود اور طویل طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اپنے وقت کا مفید استعمال کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ، پی سی بی کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے تعاون سے ان سینشنز کا انعقاد کررہی ہے جس کا مقصد مستقبل کے بہترین کھلاڑیوں کو ان غیرمعمولی حالات میں کھیل سے جڑے رکھنا اور عظیم کھلاڑیوں کے علم سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔جاوید میانداد اور وسیم اکرم کے علاوہ محمد یوسف، یونس خان، معین خان، مشتاق احمد، راشد لطیف اور شعیب اختر بھی آن لائن سیشنز کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔

یہ سیشنز مختلف کٹیگریز میں جاری رہیں گے جیسا کہ جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان 3 مختلف سیشنز میں 21 بلے بازوں سے مخاطب ہوں گے۔ اسی طرح وسیم اکرم اور شعیب اختر 13 فاسٹ باؤلرز، مشتاق احمد 6 اسپنرز جبکہ معین خان اور راشد لطیف 5 وکٹ کیپرز کو آن لائن لیکچرز دیں گے۔

آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن جاوید میانداد نے 1975 سے 1996 پر مشتمل اپنے کیرئیر میں 357 بین الاقوامی میچوں میں 16ہزار213 رنز بنائے، وہ پیر کی دوپہر آن لائن سیشنز کے اس سلسلے کا آغاز کریں گے۔اْدھر آئی سی سی ہال آف فیم کے ایک اور رکن وسیم اکرم کْل 460 بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 916 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، وہ منگل کو فاسٹ باؤلرز کے آن لائن سیشن سے خطاب کریں گے۔

جس کے بعد راشد لطیف اور مشتاق احمد بدھ اور جمعرات کو بالترتیب وکٹ کیپرز اور اسپنرز کے سیشنز میں شرکت کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے مطابق وہ ان تمام معتبر کرکٹرز کے مشکور ہیں جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان عظیم کھلاڑیوں کی کہانیاں موجودہ کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنیں گی جو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین تجربہ ثابت ہوگا،ان سیشنز کو خصوصیات کی بنیاد پر مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں انگلینڈ سیریز کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی تیاری کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان عظیم کھلاڑیوں کی اکثریت انگلینڈ میں پاکستان کی کامیابیوں کا حصہ رہی ہے، لہٰذا ان کا تجربہ موجودہ کرکٹرز کے لیے سیریز کی تیاری میں کارگر ثابت ہوگا۔چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آن لائن سیشنز میں زیر بحث موضوعات میں ورک ایتھکس، کھیل تک رسائی، منصوبہ بندی، پریکٹس، دباؤ کی صورتحال میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا طریقہ کار اور ہائی پروفائل کھلاڑیوں کی حیثیت سے چیلنجز سے نمٹنا شامل ہے۔

Related Posts