عوا م کو گھروں میں بند تو کر دیا گیا لیکن راشن نہیں پہنچایا گیا،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوا م کو گھروں میں بند تو کر دیا گیا لیکن راشن نہیں پہنچایا گیا،حلیم عادل شیخ
عوا م کو گھروں میں بند تو کر دیا گیا لیکن راشن نہیں پہنچایا گیا،حلیم عادل شیخ

کراچی: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ کی موجودہ صورتحال پر وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں کی جانب سے سوائے خوف پھلانے کے کوئی کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ میں اموات میں اضافہ بتا کر خوف پھیلا رہے ہیں، بار بار نادر شاہی احکامات سادر کئے جارہے ہیں متعدد مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب نیا آرڈیننس لایا جارہا ہے کہ جو کرونا پھیلائے گا دو سے دس لاکھ تک جرمانہ ہوگا، عوام پہلے پریشان ہے مزید پریشان کیا جارہا ہے،لیکن جس نے گندہ راشن پہنچایا جو راشن کھا گئے ان کے خلاف کوئی احکامات نہیں نکالتے۔

کرپشن کے خلاف کوئی آرڈیننس یا ایس او پی نہیں بنائی گئی ہے،عوا م کو گھروں میں بند تو کر دیا لیکن راشن نہیں پہنچایا،عوام کو بند کر دو جنہوں نے کرونا پھلایا ان کو بند کر کے ان پر صرف قانون بنائے جارہے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز ہمارے مسیحا ہیں فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں وہ قومی ہیروز ہیں، ان ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے سندھ حکومت نے کوئی پیکیج نہیں دیا ہے۔

ایک خاتون کو سول اسپتال میں مردوں کے ساتھ آئسولیشن وارڈ میں رکھا جاتا ہے،حیدرآباد میں ایک صاحب کودل کے مرض میں اسپتال جاتا ہے اس کو کرونا کا بتا کر بند کر دیا جاتا ہے۔جب وہ مرجاتا ہے پھر ٹیسٹ ہوتی ہے پتا چلتا ہے کہ اس کو کرونا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ساری زمہ داری وزیر اعلیٰ کی ہے صرف جرمانے لگانا احکامات دینے اب وزیر اعلیٰ کا کام رہ گیا ہے، سندھ میں عوام راشن کے لئے سراپا احتجاج ہیں لیکن کوئی نمائندہ راشن نہیں دیا جاتا ہے۔

Related Posts