اداکارہ وینا ملک کا پاکستانی صحافت پر فلم رنگ باز بنانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Veena Malik criticizes Saeed Ghani on social media

کراچی : اداکارہ وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ تنازعہ پر صحافیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستانی صحافت پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وینا ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافت پر ایک فلم بناونگی جس کا نام “رنگباز” ہوگا۔

وینا ملک نے لوگوں سے سوال کیا ہے کہ آپکے خیال میں “رنگباز” کا کردار کونسا صحافی اچھا نبھا سکتا ہے؟۔

وینا ملک کے ٹوئٹ کے جواب میں کئی صارفین نے سینئرصحافی حامد میر اور محمد مالک کا نام لیا ہے ، کچھ صارفین نے سلیم صافی اور منصور علی خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: موجودہ صورتحال میں ہمیں دعاؤں کی زیادہ ضرورت ہے، مہوش حیات

ایک خاتون کا کہنا ہے کہ میں یہ سوچ رہی تھی کہ کچھ لوگوں کو مولانا طارق جمیل صاحب کی دعا سے ایسے تکلیف پہنچ رہی ہے جیسے شیطان کوأعوذ بالله من الشيطان الرجيم سے پہنچتی ہے ۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی حامد میر نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کو نشانہ پر رکھ لیا ہے۔

 

Related Posts