پاکستان میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 723 افراد متاثر، 269 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 723 افراد متاثر، 269 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 723 افراد متاثر، 269 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 723 افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 269 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران15افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 783نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 44ہزار365 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد6 ہزار218ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے5 ہزار378، سندھ میں 4 ہزار 232، خیبرپختونخواہ میں 1 ہزار793، بلوچستان میں722، آزاد کشمیر میں55، گلگت بلتستان میں 308جبکہ اسلام آباد میں 235کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 9ہزار 588فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2ہزار 866افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اورپنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں93افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 81 افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ  میں کورونا وائرس کے باعث78، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 3 جبکہ بلوچستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں29لاکھ 21ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ3 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 29لاکھ21ہزار201افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 20فیصد (2لاکھ 3ہزار289) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 3 ہزار افراد ہلاک

Related Posts