راولپنڈی:جڑواں شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا،پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے فلڈ وارننگ جاری کردی۔جبکہ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
رمضان المبارک کے پہلے روز شدید گرمی اور بازاروں میں بے پناہ رش کی وجہ سے عوام کی زبانیں باہر نکل آئیں،بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا زور توڑ دیا،وہیں پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کر دی ہے۔
جن علاقوں کے لئے فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے ان علاقوں میں کٹاریاں،گنج منڈی،گوالمنڈی، اور پوٹھوہار ودیگر نالہ لئی کے قریبی علاقے شامل ہیں۔
ژالہ باری سے گلی محلوں کے لوگ موسم خوشگوار ہونے کے بعد گھروں سے باہر آئے اوردعائیں کیں،وہیں نالہ لئی کے کنارے رہنے والے قبضہ مافیا جن میں جھگی مافیا گوالہ مافیا کے لئے بھی فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔