پرویز الٰہی نے حکومت سے وکلاء کیلئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pervez Elahi advises government to make big decisions

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے حکومت سے وکلاء کیلئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وکلاء کی مشکلات اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر بجٹ میں مختص فنڈز جاری کرے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ فنڈز جاری کرنے میں تاخیر کرنے سے وکلاء کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت وبائی مرض کا شکار ہے اور پاکستان میں ہر طبقہ معاشی مشکلات میں پس کر رہ گیا ہے۔

پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت سفید پوش افراد کی مدد کر رہی ہے لیکن وکلاء جو ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ابھی تک حکومتی امداد سے محروم ہیں۔لہٰذا ان کے لئے فوری فنڈز جاری کئے جائیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ وکلاء کے فنڈز منظور کرنے کیلئے جو سمری تیار کی گئی ہے اسے فوری طور پر منظور کیا جائے،کیونکہ وکلاء نہ توکوئی کاروبار کر سکتے ہیں اور نہ ہی نوکری۔ اس مشکل وقت میں حکومت کا فرض ہے وہ وکلاء برادری کی ہر ممکن مدد کرے۔

Related Posts