وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مساجد میں نمازِ جمعہ اور تراویح کو محدود کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مساجد میں نمازِ جمعہ اور تراویح کو محدود کرنے کا فیصلہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مساجد میں نمازِ جمعہ اور تراویح کو محدود کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیشِ نظر مساجد میں نمازِ جمعہ اور تراویح کی ادائیگی کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

رات گئے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے  جس کے باعث اسپتال بھر گئے ہیں۔سوال یہ ہے کہ مزید مریضوں کو کہاں رکھا جائے، اس لیے عبادات کو محدود کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ 

پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے  اعلان کیا کہ آج دوپہر 12بجے سے 3 بجے تک سندھ بھر میں سخت لاک ڈاؤن ہوگا اور مساجد میں صرف مسجد انتظامیہ کو نماز ادا کرنے دی جائے گی جبکہ سڑکوں پر عوام کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  کہ ہم نے صدر مملکت سے مشاورت کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔علمائےکرام اس فیصلے کے نفاذ میں ہماری مدد اور تعاون کریں۔میں رات گئے آپ کو تکلیف دے رہا ہوں۔وائرس روکنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاپنگ سینٹرز جو ایس او پی  ایس او پی  کی خلاف ورزی کررہے تھے ہم نے اُن کو فوری بند کرنے کا حکم دیا۔ چھوٹے تاجر بھی تعاون کررہے ہیں اورہوم ڈلیوری کررہے ہیں۔اگر بڑے اجتماعات سے گریز نہ کیاگیا تو یہ وبا بڑی تیزی سے پھیلے گی۔

سیّد مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ طبی ماہرین کے مطابق اگلے 15 دن بہت اہم ہیں۔لاک ڈاؤن سخت کریں گے۔ تراویح عوام گھروں میں پڑھیں۔اگر یہ فیصلے غلط ہیں تو اللہ پاک ہماری نیت دیکھ کر معاف کردے گا۔

Related Posts