دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے27 لاکھ 25ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 91ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے27 لاکھ 25ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 91ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے27 لاکھ 25ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 91ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں27لاکھ 25ہزار افراد متاثر جبکہ 1لاکھ91 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 27لاکھ25ہزار391افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 20فیصد (1لاکھ 91ہزار55) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 58 ہزار 678فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ17 لاکھ 29ہزار 838افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے7لاکھ45 ہزار820افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ کے بعد ترکی، ایران، چین، روس اور برازیل  سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے بل پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 145 ہو گئی جبکہ 237 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے گزشتہ روز تک 1 لاکھ 24 ہزار 549 ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے 11145 افراد متاثر، 237 جاں بحق

Related Posts