کراچی : صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 945 ہو گئی ہے جبکہ وائرس کے باعث 73 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 945 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 561 ٹیسٹس کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 35 ہزار 589 ہو گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 274 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار945 ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر 772 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے جنہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 24th April at 8 AM:
Total Tests 35589 (today 2561)
Positive Cases 3945 (today 274)
Recovered Cases 772
Deaths 73In the last 24 hours, 42 people have recovered from corona in Sindh
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 24, 2020