واشنگٹن: زمین کے 50 ویں عالمی دن کے موقعے پر امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی ناسا نے زمین کی خصوصی ویڈیو جاری کی ہے جس میں خلاء سے زمین کے مختلف مناظر دکھائے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ آج عالمی یومِ ارض کی 50ویں سالگرہ ہے جبکہ اس موقعے پر ہم نے خلاء سے 50 سال تک کے مشاہدات کو ایک ویڈیو میں یکجا کردیا ہے۔
ناسا نے کہا کہ ارتھ رائز کے اپالو 8 مشن سے لے کر سٹیلائٹ کے بڑھتے ہوئے مداروں تک ناسا کے خلائی مشنز نے ہماری زمین کو سمجھنے میں ہمیں بے حد مدد دی ہے جبکہ ناسا کی جاری کردہ ویڈیو میں 1968ء سے 2020ء تک کے زمینی مناظر دکھائے گئے ہیں۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ زمین 1968ء سے لے کر اب تک کن کن ماحولیاتی تبدیلیوں سے گزری جبکہ اس دوران اوزون کی تہہ میں موجود سوراخ، گرین ہاؤس افیکٹ اور سمندر میں آنے والے طوفانوں پر سائنسی تحقیق میں انقلابی پیش رفت ہوئی۔
For the 50th anniversary of #EarthDay, a look at five decades of @NASAEarth observations from space. ???? ????️
From the Apollo 8 "Earthrise" image to a growing fleet of satellites, these missions enhanced our understanding of our home planet: https://t.co/S8DuPAQpm1 #EarthDayAtHome pic.twitter.com/cu0skXQNVj
— NASA (@NASA) April 22, 2020
یاد رہے کہ دُنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے زمین کا 50 واں عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ سب سے پہلا عالمی یومِ ارض 1970ء میں منایا گیا۔
ہر سال 22 اپریل کو عالمی یومِ ارض کے موقعے پر عوام الناس میں ماحولیاتی تحفظ کے شعور کی بیداری کیلئے تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ماحولیاتی شعورکیلئے زمین کا 50 واں عالمی دن آج منایا جا رہا ہے