سندھ میں ایک لاکھ 20ہزار500خاندانوں میں راشن تقسیم کردیا ہے، محمدحسین محنتی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

muhammad hussain mehanti press conference in karachi

کراچی :جماعت اسلامی سندھ کے امیر والخدمت کے سرپرست محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ نے کراچی تا کشمور سندھ بھر میں ابتک ایک لاکھ 20ہزار500خاندانوں میں 15کروڑ روپے کی مالیت کا راشن ودیگر سامان تقسیم کیا ہے۔

بڑے چھوٹے ہسپتالوں میںڈاکٹرز وپیرامیڈیکل اسٹاف کو 28,300حفاظتی لباس، دولاکھ5ہزار افراد میں پکا پکایا کھانہ،2 لاکھ 5ہزار ماسک، 60ہزار سینی ٹائزر وصابن تقسیم اور12000سندھ بھر کی مساجد ،ہسپتال، مندر، گرجاگھروں سمیت دیگر عبادت گاہوں میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا، جماعت اسلامی کا ہر دفتر اس وقت کورونا ریلیف مرکز میں تبدکردیا گیا ہے۔

جے آئی یوتھ کے تحت تھیلسیما کے مریضوں کو خون کا عطیہ دینے کیلئے بڑے پیمانے پر کیمپ لگاکرسینکڑوں بلڈ ڈونیشن دیئے گئے، اسی طرح آگاہی مہم واس وبا سے بچنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں ہینڈ بلزبینرز وہورڈنگز لگائے گئے۔

اس قومی مہم میں ہمارے 10000سے زائد کارکنان ورضاکار دن رات انسانیت کی خدمت اور رب کی رضا کے حصول کی خاطر مصروف عمل ہیں۔جماعت اسلامی ایک دعوتی اصلاحی ،خدمت کے ساتھ غلبہ دین کی ایک عظیم الشان تحریک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ایک قدرتی آفت ہے جس نے خدائی دعویداروں سمیت پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے، نجات کا واحد ذریعہ توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ ہے، حکومت کوروناوائرس سے صرف عوام کو خوفزدہ نہ کرے بلکہ امید وحوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ اللہ پر بھروسہ اور رجوع الی اللہ کی ترغیب دے، اس نازک موڑ پر جماعت اسلامی سمیت پوری قوم ملکر اس مشکل حالات سے نکلنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی کیونکہ اتنی بڑی وبا کے خاتمے کے لیے تنہا کوئی بھی حکومت کچھ نہیں کرسکتی ہے۔

ڈاکٹروں کی تنظیم پیما سمیت ہماری تمام برادر تنظیمات بھی خدمت کے کاموں میں پیش پیش ہیں ،تھرمیں قائم 60بیڈزپرمشتمل نعمت اللہ خان الخدمت ہسپتال کوآئیسولیشن سینٹر بنا دیا گیا، کراچی میں پیما سندھ کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالقادر سومرو مریضوں کا علاج کرتے کرتے خود شہید ہوگئے،سکھر ولاڑکانہ میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں 405حفاظتی کٹس،ڈیوٹی پرموجود پولیس ورینجراہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پرچائے ،بسکٹ،ماسک،صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے رعلمائے کرام وپوری قوم سے اپیل کی کہ وہ اس قدرتی وبا اوراس نازک ترین صورتحال کے پیش نظرمکمل نظم وضبط کا مظاہرکرتے ہوئے حکومتی اقدامات اورڈاکٹروں کی ہدایات پرلازمی عمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب نے رمضان میں تراویح کی مشروط اجازت دیدی

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے اہل خیرحضرات کا شکریہ اداکیاکہ جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی والخدمت پربھرپور اعتماد کا اظہار کیا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندآنے والے قومی معاملات بھی جماعت اسلامی کوقوم کی خدمت کا موقع دیں گے۔

جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر عبدالغفار عمر،الخدمت سندھ کے نائب صدرسیدمحمد یونس،کاشف عباس اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی اس موقع پر ساتھ موجود تھے۔

Related Posts