کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر زاور طبی عملہ ہمارا ہراول دستہ ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر زاور طبی عملہ ہمارا ہراول دستہ ہے، وزیر اعظم
کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر زاور طبی عملہ ہمارا ہراول دستہ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزارء حماد اظہر، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان، چئیرمین این ڈی ایم اے و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزیرِ اعظم کو ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی جبکہ وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور حکمت عملی کو مزید موثر بنانے کے لئے مختلف زیر غور تجاویز پر بریف کیا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں آٹھ ہزار سے زائد ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں اس ماہ کے آخر میں بیس ہزار ٹیسٹ یومیہ کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اسپتالوں کی استعدادِ کار کو بڑھانے کے حوالے سے بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں سامنے آنے والی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ تیسری کھیپ میں چار سو آٹھ ہسپتالوں کو کورونا وائرس سے متعلق سامان بھجوایاگیا ہے جبکہ چوتھی کھیپ میں اس سامان کو دگنا کر دیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کورونا کی روک تھام اور معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں توازن قائم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور وفاقی حکومت کوشاں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے حالیہ فیصلوں کی روشنی میں جہاں بھی تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے وہاں متعلقہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ کورونا کے خلاف سب سے موثر حکمت عملی سوشل ڈسٹنسنگ (سماجی فاصلوں) کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں عوام کو سماجی فاصلوں کی اہمیت کے بارے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ان کے تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آزاد ملکوں میں طاقت کے استعمال کی بجائے قومی اہمیت کے معاملات میں عوام کو ترغیب دیکر ان کے تعاون کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارا ہراول دستہ ہے اور انکی ضروریات پورا کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم نے آج علمائے کرام سے ہونے والی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ امر نہایت باعثِ اطمینان ہے کہ مساجد اور عبادات کے حوالے سے لائحہ عمل ملک کے جید علمائے کرام اور مشائخ کے مکمل اتفاق رائے سے طے پایا ہے اس لائحہ عمل پر عمل درآمد کی ذمہ داری علمائے کرام نے خود لی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Related Posts