نادیہ جمیل نے اپنی سرجری کے حوالے سے مداحوں کوخوشخبری سنادی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادیہ جمیل نے اپنی سرجری کے حوالے سے مداحوں کو اچھی خبر سنادی
نادیہ جمیل نے اپنی سرجری کے حوالے سے مداحوں کو اچھی خبر سنادی

کراچی:پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنی سرجری کے حوالے سے مداحوں کو اچھی خبر سنادی، انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ اب پہلے سے کافی بہتر ہیں۔

معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں نادیہ جمیل مْسکرا رہی ہیں اور پیغام میں اپنی صحت کے متعلق آگاہ کررہی ہیں۔

نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پیاری ٹوئٹر فیملی، میری سرجری ختم ہوچکی ہے اور میں اب اچھے سے صحتیاب ہو رہی ہوں۔انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے ایسے موقع پر یاد رکھا۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ20 تاریخ کو مجھے یہ معلوم ہوا تھا کہ مجھ میں کینسر پھیل گیا ہے اور اِس کا علاج معالجے کا منصوبہ اِس طرح شروع ہوگا۔اْنہوں نے لکھا کہ ’براہ کرم آپ لوگ میرے لیے دْعا کریں کہ میں اِس مشکل گھڑی میں مثبت رہوں اور جو کچھ بھی ہو اللہ کی مرضی سے ہو۔

نادیہ جمیل نے مداحوں کی خیریت دریافت کی امید ظاہر کی،یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے رواں ماہ 3 اپریل کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اْن کو بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے۔

Related Posts