گورنر سندھ نے انڈس ہسپتال بدین میں کورونا وائرس کی حفاطتی کٹس تقسیم کردِیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ نے انڈس ہسپتال بدین میں کورونا وائرس کی حفاطتی کٹس تقسیم کردِیں
گورنر سندھ نے انڈس ہسپتال بدین میں کورونا وائرس کی حفاطتی کٹس تقسیم کردِیں

بدین: گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی مشیر برائے بحری امور محمود مولوی اور پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ بدین پہنچ گئے جہاں انہوں نے انڈس ہسپتال میں کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رکنِ سندھ اسمبلی بیرسٹر حسنین مرزا نے کہا کہ ہم گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ان کی ٹیم کے شکر گزار ہیں جبکہ انڈس ہسپتال بدین میں کورونا وائرس سے بچانے کے لیے حفاظتی کٹس کی ضرورت تھی۔

رکنِ سندھ اسمبلی بیرسٹر حسنین مرزا نے کہا کہ گورنر سندھ اور ان کی ٹیم نے انڈس ہسپتال میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کو احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفر کیلئے اضافی سینٹرز کھولنے کی ہدایات دی گئیں۔

بیرسٹر حسنین مرزا نے کہا کہ ہیسکو کے 1 لاکھ 30 ہزار مستحقین کو تیز اور مؤثر امداد کی فراہمی کیلئے ضلع بدین میں اضافی احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفر سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ امداد کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔ 

Related Posts