عدالت میں کورونا وائرس خدشات کے پیشِ نظر غیر متعلقہ افراد کی آمد پر پابندی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت میں کورونا وائرس خدشات کے پیشِ نظر غیر متعلقہ افراد کی آمد پر پابندی
عدالت میں کورونا وائرس خدشات کے پیشِ نظر غیر متعلقہ افراد کی آمد پر پابندی

عدالت نے کورونا وائرس کی روک تھام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ مقدمات کی سماعت کیلئے آنے والے غیر متعلقہ افراد کی آمد پر پابندی لگائی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلاء اور فریقین کو صرف عدالتی حکم کے تحت پیشی کا حکم دیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو پابند کیا ہے کہ وہ  بلا وجہ عدالت میں تشریف لانے سے گریز کریں ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق غیر متعلقہ افراد بلا وجہ عدالت میں داخل ہونے کے اہل نہیں ہیں جبکہ غیر متعلقہ وکلاء کو بھی بلا ضرورت حاضری سے اجتناب کرنا ہوگا۔

ہائی کورٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق متعلقہ جج، عدالتی عملہ اور کیس کے متعلقہ وکیل کو ہی عدالت میں حاضری کی اجازت ہوگی، جبکہ فریقین اور دیگر وکلاء کو پیشی کیلئے عدالتی حکم کی کاپی ہمراہ لانا ہوگی۔

جسٹس اطہر من اللہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مقدمے سے متعلق معلومات لینے کے لیے عدالتی ویب سائٹ استعمال کی جاسکتی ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کی آمد عدالت میں ممنوع ہوگی۔

Related Posts