بیرونِ ملک پاکستانیوں کو عید سے پہلے وطن واپس لائیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرونِ ملک پاکستانیوں کو عید سے پہلے وطن واپس لائیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی
بیرونِ ملک پاکستانیوں کو عید سے پہلے وطن واپس لائیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو عید سے پہلے وطن واپس لائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اس سلسلے میں دفترِ خارجہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ عوام صبرکریں۔

پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عوام سے اتنی درخواست ہے کہ صبر اور حوصلے سے کام لیں اور اِس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا کہ  کوشش ہے کہ 15 سے 20دن کے اندر زیادہ سے زیادہ  پاکستانیوں کو واپس لائیں۔  مڈل ایسٹ سے ہزاروں پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ حکومت انتظامات کر رہی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ معاملہ دو چار دن میں ختم ہونے والا نہیں ہے۔ عید سے پہلے پہلے تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لانا چاہتے ہیں تاکہ بیرونِ ملک پاکستانی بھی ہم وطنوں کے ساتھ عید منا سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کرغزستان کی انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء نے حکومتِ پاکستان سے وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لاک ڈاؤن کے دوران حالات خراب ہوچکے ہیں۔

کرغزستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء نے گزشتہ روز مطالبہ کیا کہ چوبیس گھنٹے کا لاک ڈاؤن جاری ہے اور مکمل کرفیو نافذ ہے۔ باہر جانے پر پولیس ہمیں پکڑ کر تشدد کرتی ہے اور ہم سے  بھاری جرمانے وصول کیے جاتے ہیں ۔

مزید پڑھیں: کرغزستان سے وطن واپس لایا جائے۔پاکستانی طلباء

Related Posts