اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مایہ ناز زرعی سائنسدان و سماجی رہنما سر گنگا رام کے 169ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج موجودہ لاہور کے بانی سر گنگا رام کی تاریخِ پیدائش ہے۔ شعبۂ تعمیرات کے ماہرین ان سے سیکھ سکتے ہیں۔
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ تعمیرات سے تعلق رکھنے والے ہر شخص خصوصاً تعمیراتی انجینئرز کو سر گنگا رام کی مہارت اور جدت سے بھرپور تعمیرات کو بطور کیس اسٹڈی لینا چاہئے۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور کے عظیم بیتے رائے بہادر سر گنگا رام نے اس شہر کو بے مثال بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔
آج موجودہ لاہور کے بانی سر گنگا رام کی تاریخ پیدائش ہے ، شعبہ تعمیرات سے تعلق رکھنے والے ہر شخص خصوصاً تعمیراتی انجینرز کو سر گنگارام کی مہارت اور جدت سے بھرپور تعمیرات کو بطور کیس اسٹڈی لینا چاہئے، لاہور کے اس عظیم بیٹے نے اس شہر کو بے مثال بنانے میں انتہائ اہم کردار ادا کیا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2020
یاد رہے کہ عظیم زرعی سائنسدان، ماہرِ تعمیرات اور سماجی رہنما رائے بہادر سر گنگا رام کا 169واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی اکثریت گنگا رام کو ان کے شہرِ لاہور پر کیے گئے احسانات کے باعث جانتی ہے۔
رائے بہادر گنگا رام ایک مشہور سول انجینئر کے طور پر اچھی شہرت رکھتے تھے جو10 جولائی 1927ء کو پنجاب کے گاؤں مانگٹاں والا میں پیدا ہوئے جو اُس وقت پاکستان کی بجائے برصغیر پاک و ہند کا حصہ تھا۔
مزید پڑھیں: مشہور سائنسدان سر گنگا رام کا یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے