ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد5481تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US coronavirus cases top 1 million

کراچی: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5481تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3233 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 119 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5481ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک پنجاب میں 2656،سندھ 1452، بلوچستان 231، خیبر پختونخوا میں 744، آزاد کشمیر43، اسلام آباد میں 131 اور گلگت بلتستان میں 224 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح وطن عزیز میں اس مہلک وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد95 ہوگئی ہے جب کہ 37 کی حالت تشویشناک ہے تاہم 1097 افراد اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

Related Posts