ایمرجنسی کیش پروگرام میں دھوکے بازوں کے خلاف ایکشن، گرفتاریاں جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمرجنسی کیش پروگرام میں دھوکے بازوں کے خلاف ایکشن، گرفتاریاں جاری
ایمرجنسی کیش پروگرام میں دھوکے بازوں کے خلاف ایکشن، گرفتاریاں جاری

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں دھوکے بازی، رشوت خوری، کمیشن اور دھوکے بازی کی حوصلہ شکنی کیلئے وفاقی حکومت نے ایکشن لے لیا۔ بدعنوان عناصر کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جیسے جیسے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا دائرۂ کار بڑھایا جارہا ہے ، اسی رفتار سے ہم دھوکے بازی اور فراڈ کرنےوالوں سے بھی نمٹ رہے ہیں۔

احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے پاکستانی ایجنسیاں احساس پروگرام کو سپورٹ کررہی ہیں۔ 

سربراہ احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جو لوگ احساس ایمرجنسی کیش میں فراڈ پر مبنی دھوکہ دہی اور کمیشن خوری میں ملوث ہیں، ہم پولیس اسٹیشنز میں ان کے خلاف ایف آئی آرز کو ٹریک کر رہے ہیں جبکہ میں چاہتی ہوں کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ 

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی ایجنسیز کی شکر گزار ہوں کہ وہ احساس ایمرجنسی کیش میں بدعنوانی سے نمٹنے میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔ 

Related Posts